نادرن بائی پاس مویشی منڈی 2025 کی رونقیں عروج پر، ہزاروں جانور، جدید سہولیات اور فوڈ اسٹریٹ عوام کی توجہ کا مرکز

کراچی (اسٹاف رپورٹر) — نادرن بائی پاس پر قائم مویشی دوست منڈی 2025 کا 26 واں روز، ہزاروں قربانی کے جانوروں کی موجودگی سے ایک بھرپور میلے کا منظر پیش کر رہا ہے۔ گیارہ سو ایکڑ پر پھیلی اس وسیع منڈی میں سندھ، پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر اور دیگر علاقوں کے بلاکس کھول دیے گئے ہیں۔

کمشنر کرکٹ ٹیم کی جانب سے حالیہ پاک-بھارت جنگ میں فتح پر جشن، افواجِ پاکستان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی

مختلف علاقوں سے آئے ہوئے بیل، بچھڑے، بچھیاں، اونٹ اور بکرے منڈی کی زینت بن چکے ہیں۔ خاص طور پر سبی، ساہیوال، چولستانی، آسٹریلین اور سندھی نسل کے جانور شہریوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ اونٹ، ٹاپری، سندھی اور کاموری نسل کے خوبصورت بکروں کی مانگ بھی خاصی زیادہ ہے۔

منڈی کے وی وی آئی پی، وی آئی پی اور سفائر بلاکس میں قیمتی، وزنی اور نایاب جانور موجود ہیں جو منڈی کی رونق کو دوبالا کر رہے ہیں۔ منڈی کے ایڈمنسٹریٹر شہاب علی کے مطابق اس سال بیوپاریوں کے لیے مزید بہتر سہولیات فراہم کی گئی ہیں جن میں فی جانور 30 لیٹر پانی روزانہ مفت، آدھی پارکنگ فیس، اور موبائل اے ٹی ایم سروس شامل ہیں۔

شہر کی مشہور فوڈ چینز بھی منڈی کی فوڈ اسٹریٹ کا حصہ بن چکی ہیں، جہاں شہری رات بھر خریداری اور تفریح کا لطف اٹھا رہے ہیں۔ منڈی میں جانوروں کی آمد عیدالاضحی تک جاری رہے گی۔

مارشلنگ ایریا میں دن رات ٹرکوں اور ٹریلرز کے ذریعے جانوروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ ایڈمنسٹریٹر بلاک کے باہر سیکیورٹی اور داخلے کے حوالے سے اقدامات مزید بہتر بنا دیے گئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر پارکنگ ایریا کی وائرل ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ٹھیکدار عدنان نے وضاحت کی کہ "ہم نے انٹری پوائنٹس پر والنٹیئرز تعینات کیے ہیں جو کمپیوٹرائزڈ کارڈ سسٹم کے ذریعے جعلی کارڈز کی نشاندہی کر رہے ہیں، کچھ افراد بلاوجہ ویڈیوز بنا کر عملے سے تلخ کلامی کرتے ہیں۔ ایسے عناصر منڈی کے ماحول اور بیوپاریوں کی کوششوں کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔”

انہوں نے مزید کہا کہ "شہری اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے پارکنگ کارڈ چیک کروا کر منڈی آ رہے ہیں، اور ہم ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں کہ مویشی منڈی میں شفافیت اور امن قائم رہے۔”

14 / 100 SEO Score

One thought on “نادرن بائی پاس مویشی منڈی 2025 کی رونقیں عروج پر، ہزاروں جانور، جدید سہولیات اور فوڈ اسٹریٹ عوام کی توجہ کا مرکز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!