کمشنر کرکٹ ٹیم کی جانب سے حالیہ پاک-بھارت جنگ میں فتح پر جشن، افواجِ پاکستان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی

کراچی (تشکر نیوز) — ایڈیشنل کمشنر کراچی غلام مہدی شاہ نے کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں منعقدہ ایک پرجوش تقریب میں شرکت کی، جہاں کمشنر کرکٹ ٹیم کی جانب سے حالیہ پاک-بھارت جنگ میں پاکستان کی کامیابی پر جشنِ فتح منایا گیا۔

ویسٹ زون کراچی میں سرجانی پولیس کی کارروائی، انتہائی مطلوب منشیات فروش گرفتار

تقریب میں "پاکستان زندہ باد” اور "افواجِ پاکستان زندہ باد” کے نعروں سے فضا گونج اُٹھی اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ کھلاڑی بھی دیگر شعبہ جات کی طرح ملکی سلامتی، یکجہتی اور دفاع کے لیے ہر قسم کی قربانی کے لیے تیار ہیں۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کورنگی سلیم اللہ اوڈھو، اے سی ریونیو سجاد بڑو، ٹیم منیجر غلام محمد خان، کپتان احمر پاشا، کوچ شکیل احمد، علی گوہر، چیف سلیکٹر یوسف خان اور ٹیم کے تمام کھلاڑی موجود تھے۔

ایڈیشنل کمشنر کراچی نے ٹیم کو ہدایت کی کہ وہ باقاعدگی سے پریکٹس جاری رکھیں، کیونکہ جلد ہی ایک نیا ٹورنامنٹ منعقد کیا جائے گا۔ انہوں نے حنیف محمد کپ فیسٹیول میں ٹیم کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور کپتان احمر پاشا اور مین آف دی میچ وقاص علی کی کارکردگی کو خصوصی طور پر سراہا۔

تقریب کے اختتام پر ٹیم کے سرپرست عبدالنبی بھٹو نے اظہارِ تشکر پیش کیا جبکہ پی ڈی نسیم بھٹو نے ملک کی سلامتی اور کھلاڑیوں کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا کرائی۔

13 / 100 SEO Score

One thought on “کمشنر کرکٹ ٹیم کی جانب سے حالیہ پاک-بھارت جنگ میں فتح پر جشن، افواجِ پاکستان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!