ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق سرجانی تھانے کی پولیس نے یوسف المری گوٹھ میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب تین منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا۔
کراچی میں سندھ پولیس کے زیر اہتمام پہلا سرکاری ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول قائم کرنے کا فیصلہ
گرفتار ملزمان کے نام پہلے سے منشیات فروشوں کی مطلوبہ فہرست میں شامل تھے۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 3184 گرام اعلیٰ کوالٹی چرس اور فروختگی کی رقم برآمد کرلی۔
گرفتار ملزمان کی شناخت حارث عرف کاشف کالا ولد محمد، سلمان عرف عامر کالا ولد اشفاق اور وقاص مسیح ولد طارق مسیح کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے ان کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹیکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔
ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق یہ کارروائی علاقے میں منشیات کے خاتمے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔