کراچی میں باکسر عالیہ سومرو کے اعزاز میں پروقار تقریب، 45 سیکنڈ میں تھائی حریف کو ناک آؤٹ کرنے پر خراجِ تحسین

کراچی (نمائندہ خصوصی) — پاکستان ایسوسی ایشن آف پریس فوٹوگرافرز کے زیرِ اہتمام کراچی پریس کلب میں 19 سالہ پاکستانی باکسر عالیہ سومرو کے اعزاز میں ایک باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں حالیہ بینکاک فائٹ میں صرف 45 سیکنڈ میں تھائی باکسر کو ناک آؤٹ کرنے پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

ویسٹ زون کراچی میں سرجانی پولیس کی کارروائی، انتہائی مطلوب منشیات فروش گرفتار

تقریب کا آغاز ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل نعمان نظامی کے خطاب سے ہوا جنہوں نے عالیہ سومرو کو قوم کا روشن مستقبل قرار دیا۔ ایسوسی ایشن کے صدر جمیل احمد نے بھی عالیہ کی کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ قوم کی بیٹی اور فخر ہیں۔

عالیہ سومرو نے خطاب میں بتایا کہ وہ ریموٹ ایریا سے تعلق رکھتی ہیں، اپنی مدد آپ کے تحت پروفیشنل باکسنگ شروع کی اور اب تک کوئی فائٹ نہیں ہاری۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کی تنقید ان کے لیے حوصلہ بنی، اور اب ان کا مقصد ہے کہ وہ لڑکیوں کے لیے مثالی کردار بنیں۔

تقریب میں ممتاز صحافیوں، فوٹوگرافرز اور کھیلوں سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔ جی ایم جمالی نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، صرف پلیٹ فارم اور سرپرستی کی ضرورت ہے۔

تقریب کے اختتام پر اعلان کیا گیا کہ عالیہ سومرو کی اگلی فائٹ اگست میں ایک بھارتی باکسر سے متوقع ہے، جس کی بھرپور تیاری جاری ہے۔ عالیہ نے بتایا کہ وہ پاکستان کی سب سے کم عمر پروفیشنل خاتون باکسر ہیں اور گزشتہ 12 سال سے ملک کا نام روشن کر رہی ہیں۔

WhatsApp Image 2025 05 12 at 7.54.56 PM 1 WhatsApp Image 2025 05 12 at 7.54.56 PM 2 WhatsApp Image 2025 05 12 at 7.54.57 PM

14 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!