آپریشن بنیان مرصوص دشمن کے غرور کو خاک میں ملا گیا سربراہ پاکستان سنی تحریک شاداب رضا نقشبندی

پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں اور دشمن کو ہر سطح پر پوری طاقت سے جواب دینے کا عزم رکھتے ہیں۔
رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں اندھیر نگری کرپشن اور فراڈ بند ہونا چاہیے چیئرمین آل کراچی ریئلٹرز ایسوسی ایشن راحیل ہارون

انہوں نے کہا کہ:

"پاکستان کی بہادر افواج کی جرأت، قربانیاں اور عوام کا اتحاد دشمن کے لیے ایٹم بم سے زیادہ خطرناک ثابت ہوا۔”

شاداب رضا نقشبندی نے کہا:

بھارت کا غرور، تکبر، اور پاکستان سے مذاکرات نہ کرنے کی ہٹ دھرمی خاک میں مل چکی ہے۔

بھارتی میڈیا کے جھوٹے ڈرامے اور پہلگام واقعہ جیسے من گھڑت پروپیگنڈے بے نقاب ہو چکے ہیں۔

پاکستانی قوم اور افواج نے اتحاد، یکجہتی، اور حوصلے کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے عزائم کو پست کر دیا ہے۔

یوم تشکر کے موقع پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ:

"پاکستان ایک حقیقت پسند، ذمہ دار اور پرامن ملک ہے، جو دنیا کے سامنے حقائق پیش کرتا ہے اور انصاف و سچائی کا پرچم بلند کیے ہوئے ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ:

پاکستان کی افواج کا دنیا کی کسی فوج سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا، کیونکہ یہ جذبۂ جہاد، حب الوطنی، اور دفاع وطن کے ولولے سے سرشار رہتی ہیں۔

فلسطین سے اظہار یکجہتی

شاداب رضا نقشبندی نے اسرائیلی جارحیت کی بھی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ:

غزہ اور فلسطین میں اسرائیل کی بربریت کو فی الفور بند کیا جائے۔

فلسطینیوں کو جبراً ان کی زمینوں سے بے دخل کرنا انسانی حقوق اور عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔

اقوام متحدہ اور عالمی برادری کی خاموشی انصاف کے قتل کے مترادف ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ:

"مسلم ممالک فلسطینی بھائیوں کی انسانی، غذائی، اور طبی امداد کو یقینی بنانے کے لیے فوری عملی اقدامات کریں۔”

آخر میں انہوں نے کہا:

"ظلم و جبر کا نظام زیادہ دیر نہیں چل سکتا، ظالم کو ایک نہ ایک دن خاتمہ ضرور دیکھنا پڑے گا۔”

13 / 100 SEO Score

One thought on “آپریشن بنیان مرصوص دشمن کے غرور کو خاک میں ملا گیا سربراہ پاکستان سنی تحریک شاداب رضا نقشبندی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!