نادرن بائی پاس مویشی دوست منڈی میں سنڈے بن گیا فن ڈے، شہریوں کا ہجوم، فوڈ اسٹریٹ اور قوالی نائٹ نے سماں باندھ دیا

نادرن بائی پاس پر واقع مویشی دوست منڈی اتوار کے روز شہریوں کے لیے تفریحی مرکز بن گئی، جہاں ہزاروں افراد نے اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ قربانی کے جانوروں کو دیکھنے، خریدنے اور فوڈ اسٹریٹ میں لذیذ کھانوں کا مزہ لینے کے لیے بھرپور وقت گزارا۔
آپریشن بنیان مرصوص دشمن کے غرور کو خاک میں ملا گیا سربراہ پاکستان سنی تحریک شاداب رضا نقشبندی

اتوار کو چھٹی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شہریوں نے منڈی کو پکنک پوائنٹ میں بدل دیا۔ فیملیز نے خوبصورت اور طاقتور جانوروں کے ساتھ سیلفیاں بنائیں، بچوں نے خوشی سے اچھل کود کی، جبکہ بڑوں نے پسند کے جانوروں کی تلاش کی۔

فوڈ اسٹریٹ نے منڈی کی رونق کو دوبالا کردیا

منڈی کے ایڈمنسٹریٹر بلاک کے سامنے لگائی گئی فوڈ اسٹریٹ شہریوں کے لیے مرکز نگاہ بنی رہی۔
رات گئے تک جاری رہنے والی اس فوڈ اسٹریٹ میں شہریوں نے مزے لیے:

جاوید نہاری

ہنٹر بیف

انڈہ برگر

گولہ کباب

تکہ بوٹی

شوارما

کٹاکٹ

بگھاری دال

تگّڑ بریانی

پلاؤ

چائے اور لمکا مشروب

قوالی نائٹ نے سماں باندھ دیا

ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب منڈی میں قوالی نائٹ کا اہتمام کیا گیا، جہاں امجد علی صابری کی قوالیوں پر شہریوں نے رات بھر روحانی اور ثقافتی رنگوں سے لطف اٹھایا۔ بیوپاریوں اور خریداروں دونوں نے محفل قوالی کو خوب سراہا۔

قربانی کے جانوروں کی آمد جاری

منڈی میں ملک بھر سے ٹرک اور ٹریلرز کے ذریعے خوبصورت جانوروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ کشمیر اور سندھ بلاکس کو بھی بیوپاریوں کے لیے اوپن کر دیا گیا ہے، جس سے جانوروں کی ورائٹی اور تعداد میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔

شہریوں کا ردِعمل

شہریوں کا کہنا ہے:

“سال میں ایک بار منڈی لگتی ہے، لیکن ہم 6 سے 7 بار یہاں کا چکر لگاتے ہیں۔ دوستوں کے ساتھ جانور پسند کرتے ہیں، پھر فیملی کے ساتھ آ کر خریداری کرتے ہیں۔ یہ صرف خریداری نہیں، ایک خاندانی تفریح بھی بن گئی ہے۔”

13 / 100 SEO Score

One thought on “نادرن بائی پاس مویشی دوست منڈی میں سنڈے بن گیا فن ڈے، شہریوں کا ہجوم، فوڈ اسٹریٹ اور قوالی نائٹ نے سماں باندھ دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!