کراچی موسم: آج گرم و مرطوب موسم، مختلف علاقوں میں بوندا باندی کا امکان

کراچی موسم کے بارے میں محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آج شہر میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، جبکہ مختلف علاقوں میں ہلکی بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے اور موسم میں نمی برقرار رہے گی۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آج کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 28.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

ادارے کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ جنوب مغرب سے 20 سے 21 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ دن کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بوندا باندی ہو سکتی ہے، جس سے موسم میں وقتی طور پر خوشگواری پیدا ہونے کا امکان ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!