تیموریہ پولیس کی بڑی کارروائی: منشیات فروش گروہ گرفتار، سی کیٹیگری کا مطلوب ملزم بھی شامل

کراچی (ڈسٹرکٹ سینٹرل): ایس ایس پی ذیشان شفیق صدیقی کی ہدایت پر تیموریہ پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

نارتھ ناظم آباد میں افواجِ پاکستان کی تاریخی فتح پر جشن، چیئرمین عاطف علی خان کا زبردست خراجِ تحسین

گرفتار ملزمان کی شناخت رانا حسن ولد امجد سلطان، یونس عرف چھوٹے ولد علی اکبر، اور مہر علی عرف ڑاڑا ولد جعم خان کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق رانا حسن منشیات فروشوں کی C کیٹیگری لسٹ میں شامل ہے۔

کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 22 گرام آئس برآمد کی گئی۔

ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 390/25 بجرم دفعہ 9(i)2 نارکوٹکس ایکٹ کے تحت تھانہ تیموریہ میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

ایس ایس پی ذیشان شفیق صدیقی نے کہا کہ منشیات فروش عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی۔

13 / 100 SEO Score

One thought on “تیموریہ پولیس کی بڑی کارروائی: منشیات فروش گروہ گرفتار، سی کیٹیگری کا مطلوب ملزم بھی شامل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!