کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی طحہ سلیم کی ہدایت پر ٹنکی گراؤنڈ میں ایک سرپرائز موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا۔ اس مشق کا مقصد ہنگامی صورتحال میں فوری ردعمل اور اداروں کے باہمی تعاون کو جانچنا تھا۔
پاکستان پر بھارتی حملے، بھارت کو بھرپور جواب دینے کا وقت آ گیا ہے: سنی تحریک
مشق کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر لیاقت آباد نے کی جبکہ اس میں سندھ اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم، فائر بریگیڈ، کے الیکٹرک، کے ایم سی، اور مختلف ٹاؤنز کے اہلکاروں سمیت متعلقہ اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر طحہ سلیم نے کہا کہ موجودہ حالات میں عوام کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے، اور ایسے اقدامات اداروں کی تیاری کو مؤثر بنانے کے لیے ضروری ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایمبولینسز اور فائرفائٹرز ہمہ وقت الرٹ ہیں اور کسی بھی غیر متوقع صورتحال سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔