کراچی: وزیر بلدیات سندھ و صدر پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن، سعید غنی نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے تحت "آئیے پاکستان کا جھنڈا لہرائیں” مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اپنے ویڈیو پیغام میں سعید غنی نے کہا کہ اس مہم کا مقصد ہر گلی، محلے، گھر، دکان، گاڑی اور عمارت پر پاکستانی پرچم لہرا کر قومی یکجہتی اور حب الوطنی کا عملی مظاہرہ کرنا ہے۔
ضلع وسطی میں سرپرائز موک ایکسرسائز، ایمرجنسی سے نمٹنے کی مشقیں کامیابی سے مکمل
انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے حالیہ حملوں اور جھوٹی خبروں کے ذریعے پاکستان کو بدنام کرنے کی کوششوں کے خلاف قوم کا اتحاد ضروری ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ ہمیں اپنی مسلح افواج پر فخر ہے جنہوں نے بھارتی طیارے گرا کر دشمن کو مؤثر جواب دیا۔
انہوں نے تمام شہریوں، پیپلز پارٹی کے کارکنان اور عہدیداران سے اپیل کی کہ وہ آج رات سے ہی پاکستانی پرچم ہر ممکن جگہ پر لہرائیں تاکہ دشمن کو یہ پیغام جائے کہ پاکستان کی عوام متحد اور پرعزم ہے۔