پاک فوج کا ایل او سی پر بھرپور جواب — دشمن کی کئی چیک پوسٹس تباہ، بھارتی فوج کا سفید جھنڈا لہرانا، شکست کا اعتراف

راولپنڈی / لائن آف کنٹرول (ایل او سی): بھارت کی بلااشتعال جارحیت کے خلاف پاک فوج نے زبردست اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فوج کو بھاری نقصان پہنچایا، کئی اہم چیک پوسٹس تباہ کر دی گئیں اور دشمن ایک بار پھر سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلیم کرنے پر مجبور ہو گیا۔

پاکستانی ہیکرز کا “آپریشن سالار” – بھارتی سائبر دہشتگردی کا منہ توڑ جواب، چار اہم ویب سائٹس ہیک

سیکورٹی ذرائع کے مطابق کیلر سیکٹر میں واقع بھارتی پوسٹس ڈوبہ مور، بٹالین ہیڈ کوارٹر سوجی، اور پیر کانتھی سیکٹر میں جبار و ترکھیاں کمپلیکس کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔ ان کارروائیوں میں دشمن کے جانی و مالی نقصانات کی اطلاعات ہیں۔ حاجی پیر سیکٹر میں بھی پاک فوج نے موثر ردعمل دیتے ہوئے بھارتی فوج کی جھنڈا زیارت پوسٹ تباہ کر دی، جس سے دشمن کو بڑا دھچکہ لگا۔

اس کے ساتھ ہی رکھ چکری سیکٹر میں دنا ٹاپ، ماؤنڈ پوسٹ اور کیلر سیکٹر میں مہیری پوسٹ و خالصہ ٹاپ کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ پانڈو سیکٹر میں بھارتی ہیڈکوارٹر کو تباہ کر دیا گیا جو دشمن کے رابطے اور کمان کا اہم مرکز تھا۔

بھارتی فوج نے ایل او سی کے قریبی علاقوں میں بلااشتعال فائرنگ اور شیلنگ کا سلسلہ جاری رکھا، جس کے نتیجے میں راولاکوٹ، ہجیرہ اور پلیارنی کالونی میں مجموعی طور پر 4 شہری زخمی ہو گئے۔ اس وحشیانہ فائرنگ کے باوجود، پاک فوج نے تحمل اور مہارت کے ساتھ دشمن کو بھرپور جواب دیا۔

علاوہ ازیں، باغسر سیکٹر میں پاک فوج نے بھارتی کواڈ کاپٹر کو بھی مار گرایا جو صبح 3:15 پر پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوا تھا۔

جمعہ کے روز بٹل سیکٹر کے بالمقابل دھرمسال 2 پوسٹ پر پاکستانی حملے کے بعد بھارتی فوج نے گھٹنے ٹیک دیے اور ایک بار پھر سفید جھنڈا لہرا دیا۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سفید جھنڈا لہرانا دشمن کی شکست اور پاک فوج کے عسکری برتری کا ثبوت ہے۔

پاک فوج نے واضح پیغام دیا ہے کہ پاکستان کی خودمختاری اور سرحدوں کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ دشمن کی ہر جارحیت کا جواب بھرپور قوت، جذبے اور حوصلے سے دیا جائے گا۔

13 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!