کراچی: بلوچ کالونی کے قریب چھ منزلہ عمارت منہدم، ایک لاش اور ایک زخمی شخص نکال لیا گیا

بلوچ کالونی میں شاہراہِ فیصل کے قریب چھ منزلہ عمارت منہدم ہوگئی۔ واقعے کے بعد ملبے تلے افراد کے دبے ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔

ترجمان ریسکیو 1122 سندھ کے مطابق اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

ریسکیو ٹیم نے ملبے تلے سے ایک لاش اور ایک زندہ متاثرہ شخص کو نکال لیا ہے۔

ترجمان کے مطابق ملبے تلے دبے مزید افراد کی تلاش کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!