کیماڑی میں بڑی کامیابی: لسٹڈ منشیات فروش طارق نیازی عرف ہیرا گرفتار، 20 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ

ضلع کیماڑی میں اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل نے پاک کالونی کے نیازی محلہ میں خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب منشیات فروش طارق نیازی عرف ہیرا کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کے مطابق، گرفتار ملزم کے قبضے سے غیرقانونی پستول، دو پیکٹ چرس اور آئس برآمد کی گئی۔

منگھوپیر ٹاؤن کی ترقی کے لیے چیئرمین حاجی نواز علی بروہی اور ادارہ ہینڈز کے درمیان اہم ملاقات، سولر سسٹم و شہری سہولیات پر مشترکہ حکمت عملی

ملزم طارق نیازی کا شمار A کیٹیگری کے منشیات فروشوں میں ہوتا ہے، اور وہ 20 سے زائد مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے۔ کارروائی سب انسپکٹر راجہ خالد کی سربراہی میں انجام دی گئی۔

گرفتار ملزم پر قتل، منشیات، غیر قانونی اسلحہ، سرکاری کام میں مداخلت اور دیگر سنگین جرائم کے تحت متعدد ایف آئی آرز مختلف تھانوں میں درج ہیں، جن میں FIR نمبر 420/14 (قتل) سے لے کر حالیہ FIR نمبر 458/24 (CNS Act) شامل ہیں۔

پولیس نے ملزم کے خلاف مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے، اور اس سے منشیات کی سپلائی نیٹ ورک سے متعلق مزید انکشافات متوقع ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!