انسدادِ منشیات فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں اور تعلیمی اداروں کے گردونواح میں منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے 8 الگ الگ آپریشنز میں 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ کارروائیوں کے دوران 303.769 کلوگرام منشیات برآمد کی گئیں جن کی مالیت 2 کروڑ 91 لاکھ روپے سے زائد ہے۔
کیماڑی میں بڑی کامیابی: لسٹڈ منشیات فروش طارق نیازی عرف ہیرا گرفتار، 20 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ
تعلیمی اداروں کے قریب کارروائیاں:
اٹک: یونیورسٹی کے قریب کارروائی، ملزم سے 300 گرام چرس برآمد
منگھوپیر کراچی: ریسٹورنٹ کے قریب موٹر سائیکل سوار سے 1 کلو چرس برآمد
گرفتار ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ طلباء کو منشیات فراہم کرتے تھے
دیگر کامیاب کارروائیاں:
یونیورسٹی روڈ پشاور: گاڑی سے 100 گرام ہیروئن اور 4 کلو آئس برآمد، ملزم گرفتار
اسلام آباد ایئرپورٹ: قطر جانے والے مسافر کے بیگ سے 1.144 کلو آئس برآمد
شام کوٹ ٹول پلازہ خانیوال: گاڑی سے 276 کلو چرس اور 10 کلو آئس برآمد، دو ملزمان گرفتار
ڈیپٹی والا انٹرچینج فیصل آباد: گاڑی سے 1 کلو ہیروئن برآمد
سرور شہید ٹول پلازہ میانوالی: بیگ سے 4 کلو آئس برآمد
لاہور ایئرپورٹ: آسٹریلیا بھیجے جانے والے پارسل میں کتابوں میں جذب شدہ 6.225 کلو آئس برآمد
گرفتار تمام ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق، یہ مہم ملک میں منشیات کے نیٹ ورک کو جڑ سے ختم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔