چیئرمین منگھوپیر ٹاؤن حاجی نواز علی بروہی کی سربراہی میں ادارہ ہینڈز (HANDS) کے نمائندوں کے ساتھ ایک اہم اور تعمیری ملاقات ہوئی، جس میں علاقے کو ماڈل اور ترقی یافتہ ٹاؤن بنانے کے لیے مختلف منصوبوں پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں سولر سسٹم کی تنصیب، گوٹھوں کی ترقی، اور شہری سہولیات کی فراہمی کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق کیا گیا۔
حاجی نواز علی بروہی نے کہا کہ منگھوپیر ہمارا گھر ہے، اس کی ترقی میرا مشن ہے، اور ادارہ ہینڈز جیسے معتبر ادارے کے تعاون سے علاقے کی تقدیر بدلنے کا عزم دہرایا۔ انہوں نے سولر سسٹم کو جدید دور کی ضرورت قرار دیتے ہوئے اس پر ترجیحی بنیادوں پر کام کرنے کا اعلان کیا۔
ادارہ ہینڈز کے نمائندوں نے بھی ٹاؤن انتظامیہ کی قیادت اور وژن کو سراہتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
ملاقات میں میونسپل کمشنر آغا خلیق، وائس چیئرمین رانا عارف، وائس چیئرمین نور محمد چنہ، کونسلرز رزاق کاچھیلو، کوثر اقبال، پلیو خان سمیت دیگر افسران بھی شریک تھے۔