ایڈیشنل آئی جی کراچی کی زیرِ صدارت سیکیورٹی صورتحال پر اعلیٰ سطحی اجلاس، پولیس کو الرٹ رہنے کی ہدایات

کراچی پولیس آفس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں شہر کی مجموعی امن و امان کی صورتحال اور حالیہ سیکیورٹی چیلنجز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

دی بوسٹ پری کیڈٹ اکیڈمی میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کا پُرجوش پروگرام، طلباء کا وطن سے وفاداری کا عزم

اجلاس میں ڈی آئی جی ایڈمن، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن، ڈی آئی جی سی آئی اے، زونل ڈی آئی جیز، ڈی آئی جی ٹریفک، کمانڈنٹ ایس ایس یو، ضلعی ایس ایس پیز، ایس ایس پی ایس پی یو، ایس پیز انویسٹی گیشن سمیت دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

ملک اور سرحدوں کی موجودہ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر ایڈیشنل آئی جی نے پولیس کی چھٹیاں منسوخ کرنے اور تمام نفری کو ہیڈ کوارٹر میں موجود رکھنے کے احکامات جاری کیے۔ انہوں نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ بازاروں، مارکیٹوں اور عوامی مقامات پر گشت میں اضافہ کیا جائے اور اہم تنصیبات و عمارتوں کی سیکیورٹی کو مزید مؤثر بنایا جائے۔

اجلاس میں متعدد اہم امور پر بھی گفتگو کی گئی جن میں افغان شہریوں کی واپسی کے اقدامات، جعلی اور فینسی نمبر پلیٹس کے خلاف کریک ڈاؤن، کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی، مویشی منڈی (نادرن بائی پاس) کی سیکیورٹی، اسٹریٹ کرائمز، منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی اور منظم جرائم کے خاتمے کے لیے ٹاسک فورس کی تشکیل شامل ہے۔

ایڈیشنل آئی جی نے زور دیا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ، قانون کی عملداری اور شفاف انصاف کی فراہمی پولیس کی اولین ترجیحات ہیں۔ ان ذمہ داریوں کی ادائیگی میں کسی بھی قسم کی کوتاہی ناقابلِ برداشت ہوگی۔

61 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!