ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کی بڑی کارروائی: موٹر سائیکل چور گروہ گرفتار

کراچی کے ضلع ایسٹ کی جمشید ڈویژن پولیس نے موٹر سائیکل چوری میں ملوث تین رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا۔ جمشید کوارٹرز پولیس نے خفیہ اطلاع پر نیو ایم اے جناح روڈ کے قریب کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تین مشتبہ ملزمان کو دھر لیا۔

انٹر میلان کی شاندار واپسی، فراٹیسی کا فاتحانہ گول، بارسلونا کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست دے کر چیمپیئنز لیگ کے فائنل میں رسائی

گرفتار ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی، جو ضابطے کی کارروائی کے بعد پولیس تحویل میں لے لی گئی ہے۔ برآمدہ موٹر سائیکل کی چوری کا مقدمہ الزام نمبر 294/2025، دفعہ 381-A کے تحت تھانہ جمشید کوارٹرز میں درج ہے۔

گرفتار افراد میں ببلو ولد جاوید، طارق ولد مختیار اور منیر احمد ولد محمد نواز شامل ہیں۔ پولیس نے ملزمان کو ضابطے کے مطابق حراست میں لے کر مزید تفتیش کیلئے اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (AVLC) کے حوالے کر دیا ہے۔

One thought on “ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کی بڑی کارروائی: موٹر سائیکل چور گروہ گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!