اسٹیل ٹاؤن میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ، ایک ملزم ہلاک، دیگر فرار

کراچی کے علاقے اسٹیل ٹاؤن میں فلٹر پلانٹ کے قریب گشت پر موجود پولیس پارٹی اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس کے مطابق، مشکوک موٹر سائیکل سواروں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی، جس کے بعد پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی۔

ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کی بڑی کارروائی: موٹر سائیکل چور گروہ گرفتار

فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم ہلاک ہو گیا جبکہ اس کے دیگر ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔ ہلاک ملزم کی شناخت اکبر عرف فیاض کے نام سے کی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار زخمی ملزم کے قبضے سے ایک رپیٹر بندوق بمعہ ایمونیشن، ایک موبائل فون، موٹر سائیکل اور نقد رقم برآمد کی گئی ہے۔ ملزم کا مزید کرمنل ریکارڈ بھی جانچا جا رہا ہے تاکہ اس کے دیگر جرائم کا پتہ لگایا جا سکے۔

ملزم اور اس کا گروہ کراچی کے مختلف علاقوں، بشمول تھانہ اسٹیل ٹاؤن کی حدود میں، متعدد اسٹریٹ کرائمز اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔ پولیس نے ضابطے کی کارروائی مکمل کرتے ہوئے تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا ہے اور فرار ملزمان کی تلاش میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

58 / 100 SEO Score

One thought on “اسٹیل ٹاؤن میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ، ایک ملزم ہلاک، دیگر فرار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!