راولپنڈی: وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انہیں ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے مشرقی سرحد پر بھارت کے جارحانہ عزائم کے تناظر میں دفاعی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا۔
گلبرگ پولیس کی خفیہ اطلاع پر کارروائی، تین جواری گرفتار
وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر دفاع خواجہ آصف بھی موجود تھے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایس آئی کی پیشہ ورانہ مہارت اور خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ افواجِ پاکستان ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں، اور پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔
اجلاس میں شریک قومی قیادت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان روایتی خطرات کے خلاف اپنے دفاع میں کسی بھی قسم کی کوتاہی نہیں برتے گا۔ شرکاء نے ریاستی اداروں کی ہم آہنگی اور قومی نگہبانی کی ضرورت پر زور دیا۔
وزیراعظم نے آئی ایس آئی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی سلامتی، خودمختاری اور وقار کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا۔