کراچی: سندھ حکومت نے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے 15 جون 2025 سے صوبے بھر میں ہر قسم کے پلاسٹک بیگز پر مکمل پابندی عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ محکمہ ماحولیات کی جانب سے اس فیصلے کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 8 خارجی ہلاک، پاک فوج کا ایک جوان شہید
نوٹیفکیشن کے مطابق نان ڈیگریڈیبل، اوکسو ڈیگریڈیبل، بلیک اور ری سائیکلڈ پلاسٹک بیگز سمیت ہر قسم کے پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی ہوگی۔ پابندی کا مقصد ساحلی علاقوں کی ترقی اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنا ہے۔
سیکریٹری ماحولیات آغا شاہنواز نے کہا ہے کہ پلاسٹک بیگز ماحولیاتی تباہی کا سبب ہیں اور ان کے خاتمے کے بغیر پائیدار ترقی ممکن نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ صرف ماحول دوست بیگز کی اجازت دی جائے گی اور احکامات کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ماحول کے تحفظ کے لیے حکومت کا ساتھ دیں، کیونکہ اس بار صرف اعلانات نہیں بلکہ زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا۔