...

پاکستان فشر فوک فورم کی 27 ویں سالگرہ کی پُروقار تقریب، ماہی گیروں کے حقوق کی جدوجہد کا عزم دہرایا گیا

کراچی میں پاکستان فشر فوک فورم (PFF) کی 27 ویں سالگرہ نہایت جوش و خروش اور پُروقار انداز میں منائی گئی۔ یہ تقریب فورم کے مرکزی دفتر میں منعقد ہوئی، جس میں تنظیم کے کارکنان، رہنما اور ماہی گیر برادری سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

آرمی چیف کا خطاب: بلوچستان کی ترقی دشمنوں کو گوارا نہیں، ملک دشمن عناصر کو ناکام بنایا جائے گا

تقریب کی خاص بات خواتین کی نمایاں شرکت تھی، جو فورم میں خواتین کی شمولیت اور قیادت کے بڑھتے ہوئے کردار کو ظاہر کرتی ہے۔

سالگرہ کا کیک چیئرمین مہران علی شاہ نے کاٹا، جبکہ موسیٰ چارن سمیت دیگر سینئر رہنماؤں نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ پاکستان فشر فوک فورم گزشتہ 27 سال سے ماہی گیر برادری کے حقوق، ماحولیات کے تحفظ اور آبی وسائل کے منصفانہ استعمال کے لیے سرگرم عمل ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ یہ جدوجہد آئندہ بھی جاری رہے گی اور ماہی گیروں کے مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے فورم اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.