آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ بلوچستان میں عوامی فلاح و بہبود کے لیے متعدد ترقیاتی منصوبے شروع کیے جا چکے ہیں، جن کا مقصد صوبے کے عوام کی زندگیوں میں بہتری لانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی کے دشمن، غیر ملکی مدد سے دہشت گردی کو فروغ دے رہے ہیں، جو صوبے کی سلامتی اور استحکام کے لیے بڑا خطرہ ہے۔
اے این ایف کا ملک گیر کریک ڈاؤن، 215 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد، 7 ملزمان گرفتار
جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں منعقدہ 15ویں نیشنل ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوان، سول سوسائٹی، بیوروکریسی، میڈیا اور عوام کی شرکت سے ایک خوشحال اور مستحکم بلوچستان کی بنیاد رکھی جا رہی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ورکشاپ کا مقصد بلوچ قیادت کو قومی معاملات کی بہتر تفہیم فراہم کرنا اور ملک کے خلاف سازشوں سے نمٹنے کے لیے تیار کرنا ہے۔ جنرل عاصم منیر نے بلوچستان میں حکومت کی جانب سے جاری ترقیاتی کاموں کی تعریف کی اور سول سوسائٹی کو ترقی میں مزید فعال کردار ادا کرنے کی تلقین کی۔
انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ ملک دشمن عناصر کی سازشیں کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دی جائیں گی۔ دشمن بلوچستان میں خوف اور بدامنی پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن ریاست، افواج اور عوام ان کا متحد ہو کر مقابلہ کریں گے۔