سائٹ سپر ہائی وے پولیس کی کارروائی، موٹرسائیکل چوری و اسٹریٹ کرائم میں ملوث تین رکنی گروہ گرفتار

کراچی: ڈسٹرکٹ ایسٹ کے سائٹ سپر ہائی وے تھانے کی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے سروس روڈ جمالی پل کے قریب تین رکنی موٹرسائیکل لفٹنگ اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث گروہ کو گرفتار کر لیا۔

ضلع کیماڑی میں پولیس کی کارروائی، تھانہ ڈاکس کا اشتہاری قاتل ملزم نورالاسلام عرف حقانی گرفتار

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد صادق ولد محمد رزاق، نور اللہ ولد برہان اور عالم زیب ولد محمد رحیم شامل ہیں۔
کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی پسٹلز بمعہ ایمونیشن، موبائل فونز اور چوری شدہ موٹرسائیکل نمبر KJC-9121 برآمد کی گئی۔

برآمد شدہ موٹرسائیکل کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ اس کی چوری کا مقدمہ الزام نمبر 270/2020، دفعہ 381-A تعزیرات پاکستان کے تحت تھانہ شاہراہِ نور جہاں میں درج ہے۔

گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی دفعات کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور انہیں مزید تفتیش کے لیے اے وی ایل سی (اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل) کے حوالے کیا جا رہا ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ایسی کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ شہریوں کے جان و مال کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

One thought on “سائٹ سپر ہائی وے پولیس کی کارروائی، موٹرسائیکل چوری و اسٹریٹ کرائم میں ملوث تین رکنی گروہ گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!