کراچی: ایس ایس پی ڈسٹرکٹ کیماڑی کے احکامات پر مفرور اور اشتہاری ملزمان کے خلاف جاری مہم کے تحت تھانہ ڈاکس پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایک اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا۔
شرافی گوٹھ پولیس کی کارروائی، گھر میں قائم گٹکا ماوا فیکٹری پر چھاپہ، بھاری مقدار میں مواد برآمد
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت نورالاسلام عرف حقانی کے نام سے ہوئی ہے، جو مقدمہ نمبر 57/2023، دفعہ 322/34 تعزیراتِ پاکستان کے تحت تھانہ ڈاکس کو مطلوب تھا۔
پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لیا۔ کارروائی انسپکٹر نفیس الرحمان خان (ایس ایچ او تھانہ ڈاکس) کی سربراہی میں عمل میں آئی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اشتہاری و مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے مزید کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ قانون کی عملداری کو یقینی بنایا جا سکے۔