سی آئی اے کراچی کی کارروائی، بین الصوبائی منشیات فروش گرفتار، بھاری مقدار میں آئس برآمد

کراچی: اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ (سی آئی اے) کراچی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی منشیات فروش گروہ کے ایک اہم کارندے کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے کراچی کے علاقے بدر کمرشل، تھانہ درخشاں کی حدود میں چھاپہ مار کر ملزم وقار احمد ولد خورشید احمد کو گرفتار کیا۔

زمان ٹاؤن پولیس کی کارروائی، گٹکا ماوا سپلائر گرفتار، بھاری مقدار میں مضر صحت مواد برآمد

کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 544 گرام وزنی کرسٹل میتھ (آئس) برآمد کی گئی۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ملک کے مختلف علاقوں سے منشیات کراچی منگوا کر شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتا تھا۔

پولیس نے ملزم کے خلاف نارکوٹکس کنٹرول ترمیم شدہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ حکام کے مطابق منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائیاں جاری ہیں۔

57 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!