این ای ڈی یونیورسٹی میں سابق طالبعلم اور معروف بزنس مین عارف ظفر منصوری کے اعزاز میں تقریب

کراچی: این ای ڈی یونیورسٹی کے شعبہ یونیورسٹی ایڈوانسمنٹ اینڈ فنانشل اسسٹنس اور اے اے ٹی سی کے زیرِ اہتمام امریکہ سے آئے معروف اینکرپرسن اور بزنس مین، این ای ڈی کے سابقہ طالب علم عارف ظفر منصوری کے اعزاز میں ایک پُروقار تقریب منعقد ہوئی۔

سرگودھا گندم کے صندوق میں دم گھٹنے سے 6 بچیاں جاں بحق، 4 سگی بہنیں شامل
یہ تقریب انجینئر عاصم مرتضی ویڈیو کانفرنس ہال میں منعقد کی گئی، جس سے انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرز پاکستان کے چیئرمین انجینئر سہیل بشیر، سیکریٹری جنرل این ای ڈیین ایسوسی ایشن انجینئر عباس ساجد، ڈائریکٹر یو ایف اے ڈاکٹر محمد عامر قریشی اور شعبہ ٹیکسٹائل انجینئرنگ کے ڈاکٹر داؤد حسین نے خطاب کیا۔

جامعہ کی ترجمان فروا حسن کے مطابق مقررین نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ کمفرٹ زون سے نکل کر خود کو ایک کامیاب اونٹرپرینیور کے طور پر منوائیں۔

مہمانِ خصوصی عارف ظفر منصوری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "خدا کو، خدمتِ خلق میں تلاش کرو”۔ انہوں نے این ای ڈی کو ایک خوش قسمت ادارہ قرار دیا جہاں سے فارغ التحصیل طلبہ ہمیشہ اپنی مادرِ علمی اور موجودہ طالب علموں کی مدد کے لیے تیار رہتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ این ای ڈی ایسوسی ایشن آف ساؤتھرن کیلیفورنیا (نیڈاس) ہر سال بڑی تعداد میں اسکالرشپس فراہم کرتی ہے تاکہ طلبہ تعلیم میں آگے بڑھ سکیں۔ انہوں نے جدید دور کے تقاضوں کے مطابق سافٹ اسکلز سیکھنے اور سکھانے کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا اور طلبہ کو رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں مواقع تلاش کرنے کا مشورہ بھی دیا۔

61 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!