سرگودھا گندم کے صندوق میں دم گھٹنے سے 6 بچیاں جاں بحق، 4 سگی بہنیں شامل

سرگودھا کے علاقے چک بارہ جناح کالونی میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں کھیلتے ہوئے 6 معصوم بچیاں گندم کے ذخیرہ کرنے والے ایک بڑے صندوق میں چلی گئیں اور دم گھٹنے کے باعث جاں بحق ہو گئیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعے کے وقت گھر میں کوئی بڑا فرد موجود نہیں تھا۔
پہلگام حملے کے بعد بھارت کو واضح پیغام، جنرل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کا سخت مؤقف سامنے آگیا

ریسکیو حکام نے بتایا کہ جن بچیوں کی جان گئی، ان میں 8 سالہ صائمہ، 6 سالہ آمنہ، 4 سالہ سویرہ، ایک سالہ دعا فاطمہ، 6 سالہ سونیا اور 7 سالہ مریم شامل ہیں۔ ان میں سے چار سگی بہنیں تھیں، جن کی ایک ساتھ موت نے پورے علاقے کو سوگوار کر دیا۔

واقعہ اس وقت پیش آیا جب بچیاں کھیل کھیل میں گندم کے لیے مخصوص لوہے کے بڑے ڈبے (صندوق) میں داخل ہو گئیں اور ڈھکن بند ہونے سے اندر دم گھٹنے لگا۔ ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی لیکن بچیوں کو مردہ حالت میں نکالا گیا۔

علاقہ مکینوں اور اہلخانہ پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا ہے، اور ہر آنکھ اشکبار ہے۔ اہل محلہ کے مطابق یہ حادثہ لاپرواہی یا بداحتیاطی نہیں بلکہ ایک ناقابلِ تصور المیہ ہے۔

One thought on “سرگودھا گندم کے صندوق میں دم گھٹنے سے 6 بچیاں جاں بحق، 4 سگی بہنیں شامل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!