کراچی رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، بدنام زمانہ افغان ڈکیت گروہ کے دو کارندے گرفتار

پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر گڈاپ ٹاؤن انصاف ہسپتال روڈ پر اسنیپ چیکنگ کے دوران بدنام زمانہ افغان ڈکیت گروہ کے دو اہم ملزمان عامر خان اور امان اللہ عرف سوٹھے کو گرفتار کر لیا۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت زرعی اصلاحات اور گندم کی قیمتوں پر اہم اجلاس جدید زرعی طریقوں اور سبسڈی پر اہم فیصلے

ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 3 عدد 30 بور غیر لائسنس یافتہ پستول بمعہ ایمونیشن، 3 موبائل فونز، نقد رقم اور 2 چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں۔

ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ ملزمان کراچی کے علاقوں ایوب گوٹھ، جمالی گوٹھ، اور مچھر کالونی میں ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم اور موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔ انہوں نے تھانہ سائیٹ سپر ہائی وے کی حدود سے موٹر سائیکلیں چوری کرنے کا اعتراف بھی کیا۔

رینجرز کے مطابق اس گروہ کے تین دیگر ملزمان پہلے ہی گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔ گرفتار ملزمان عادی مجرم ہیں اور ان کے خلاف مختلف تھانوں میں متعدد مقدمات درج ہیں۔

گرفتار شدگان کو اسلحہ، ایمونیشن اور مسروقہ سامان سمیت قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ رینجرز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ مشتبہ عناصر کی اطلاع قریبی چیک پوسٹ، ہیلپ لائن 1101 یا واٹس ایپ نمبر پر کال یا میسج کے ذریعے دیں۔ اطلاع دہندہ کا نام مکمل رازداری میں رکھا جائے گا۔

54 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، بدنام زمانہ افغان ڈکیت گروہ کے دو کارندے گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!