بارہ دری اپارٹمنٹ میں بزرگ خاتون کے اندھے قتل کا معمہ حل — دو ملزمان گرفتار

کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں بارہ دری اپارٹمنٹ میں ہونے والے بزرگ خاتون کے اندھے قتل کا معمہ پولیس نے صرف تین روز میں مؤثر تفتیش کے ذریعے حل کر لیا۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن ایسٹ زون کی نگرانی میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے دو مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
اے ایف سی چیمپئنز لیگ ایلیٹ الہلی نے الہلال کو 1-3 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

واقعے کی تفصیل:
22 اپریل 2025 کو تھانہ عزیز بھٹی کی حدود میں واقع فلیٹ نمبر B-2، بلاک 13-D، بارہ دری اپارٹمنٹ سے 57 سالہ خاتون، افشاں بانو دختر صالحین، کی لاش برآمد ہوئی۔ ان کے ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے تھے اور منہ پر کپڑا لپیٹا گیا تھا۔ واقعے کی سنگینی اور پراسراریت کو مدنظر رکھتے ہوئے تھانہ عزیز بھٹی میں دفعہ 302 کے تحت نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

پولیس تفتیش اور گرفتاری:
ایس ایس پی انویسٹی گیشن ایسٹ زون کی ہدایت پر انویسٹی گیشن ٹیم، جس میں PI/SIO نسیم احمد اور SIP وسیم خان شامل تھے، نے جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ مہارت کا استعمال کرتے ہوئے واقعے کی کڑیاں جوڑیں۔ نتیجتاً، تین روز میں کیس کو حل کرتے ہوئے دو اہم ملزمان کو گرفتار کیا گیا:

آصف عرف پھلا ولد ارشاد مسیح

رحمان عرف ٹڈی ولد خالد مسیح

اعترافِ جرم اور واردات کا پس منظر:
ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے اقرار کیا کہ مقتولہ اکیلی رہتی تھیں، اس لیے آسان ہدف سمجھ کر چوری کا منصوبہ بنایا گیا۔ چوری کے دوران مزاحمت پر خاتون کو قابو میں کیا گیا، ہاتھ پاؤں باندھے اور منہ بند کر کے ان کی جان لے لی۔ واردات کے بعد ملزمان تقریباً 70 ہزار روپے نقد اور کچھ زیورات چرا کر فرار ہو گئے۔

مزید کارروائی:
پولیس کے مطابق شواہد کی بنیاد پر مزید تفتیش جاری ہے تاکہ کسی ممکنہ شریکِ جرم یا سہولت کار کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔

One thought on “بارہ دری اپارٹمنٹ میں بزرگ خاتون کے اندھے قتل کا معمہ حل — دو ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!