اے ایف سی چیمپئنز لیگ ایلیٹ الہلی نے الہلال کو 1-3 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

رابرٹو فرمینو اور ایوان ٹونی کی شاندار کارکردگی کی بدولت الہلی نے منگل کو الہلال کو 1-3 سے شکست دے کر اے ایف سی چیمپئنز لیگ ایلیٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔ یہ مقابلہ جدہ کے کنگ عبداللہ اسپورٹس سٹیڈیم میں کھیلا گیا، جہاں الہلی نے میدان اور تماشائیوں کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔
چیمپیئنز لیگ پی ایس جی نے آرسنل کو 0-1 سے شکست دے کر فائنل کے لیے اہم برتری حاصل کر لی

برازیل کے ونگر گیلینو نے میچ کے نویں منٹ میں بائیں جانب سے شاندار دوڑ لگاتے ہوئے گیند فرمینو کو پاس کی، جنہوں نے زوردار انداز میں گیند کو جال میں پہنچا کر اسکورنگ کا آغاز کیا۔

میچ کے 30ویں منٹ میں انگلش فارورڈ ایوان ٹونی نے ریاض مہریز کے شاندار پاس پر گول کر کے برتری کو دوگنا کر دیا۔ مہریز نے اس ٹورنامنٹ میں آٹھویں اسسٹ کے ساتھ ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

الہلال نے پہلے ہاف کے اختتام سے چند لمحے قبل کپتان سالم الدوسری کے گول کی بدولت اسکور 2-1 کر دیا۔ یہ ان کا اس ٹورنامنٹ میں 10 واں گول تھا، جس سے وہ گول اسکورنگ چارٹ میں سرفہرست ہو گئے۔

دوسرے ہاف میں کھیل مزید سنسنی خیز ہو گیا۔ الہلال کے کالیڈو کولیبالی کو دوسرا یلو کارڈ ملنے کے بعد ٹیم 10 کھلاڑیوں تک محدود ہو گئی۔ اس کے بعد بھی الہلی نے حملے جاری رکھے، لیکن ایوان ٹونی کے دو گول آف سائیڈ قرار پائے اور فرمینو و گیلینو نے پوسٹ کو نشانہ بنایا۔

85ویں منٹ میں الاحلی کو پنالٹی ملی لیکن فرینک کیسی کا شاٹ یاسین بونو نے روک لیا۔ تاہم، اضافی وقت میں متبادل کھلاڑی فیرس البوریکان نے گول کر کے جیت پر مہر ثبت کر دی۔

الہلی نے اب تک کے مقابلوں میں ناقابل شکست رہتے ہوئے دوسری بار فائنل میں رسائی حاصل کی ہے۔ اس سے قبل وہ 2012 میں فائنل کھیل چکے ہیں۔ اب وہ ہفتے کے روز کرسٹیانو رونالڈو کی النصر یا جاپان کے کاساکی فرنٹیل سے ٹائٹل کے لیے ٹکرائیں گے۔

One thought on “اے ایف سی چیمپئنز لیگ ایلیٹ الہلی نے الہلال کو 1-3 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!