بھارتی جیلوں میں قید پاکستانی ماہی گیروں کی رہائی کے لیے فشر فوک فورم کا اعلان، حکومت سے سفارتی اقدامات کا مطالبہ

کراچی سے موصولہ اطلاعات کے مطابق، پاکستان فشر فوک فورم نے بھارت کی جیلوں میں قید پاکستانی ماہی گیروں کی رہائی کے لیے آواز بلند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تنظیم کے چیئرمین مہران علی شاہ آئندہ چند روز میں ایک اہم پریس کانفرنس کریں گے جس میں اس حوالے سے جامع لائحہ عمل پیش کیا جائے گا۔
واشنگٹن ڈی سی میں اسرائیلی وزیر اتمیر بن گویر کا مظاہرین سے آمنا سامنا جنگی مجرم کے نعرے

تنظیم کا کہنا ہے کہ قریباً 100 پاکستانی ماہی گیر، جن پر بھارت نے سمندری حدود کی مبینہ خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے، کئی ماہ سے قید ہیں۔ فشر فوک فورم کا مؤقف ہے کہ یہ تمام افراد بے گناہ ہیں اور انہیں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فوری رہا کیا جانا چاہیے۔

پاکستان فشر فوک فورم نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ان ماہی گیروں کی رہائی کے لیے سفارتی چینلز کا فوری استعمال کیا جائے اور بھارت پر دباؤ ڈالا جائے تاکہ یہ قیدی جلد از جلد اپنے وطن واپس آ سکیں۔

فورم کا کہنا ہے کہ ماہی گیر سرحدی کشیدگی کا ایندھن بن رہے ہیں، حالانکہ ان کا مقصد صرف اپنی روزی کمانا ہے، کسی سیاسی یا عسکری سرگرمی سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہوتا۔

One thought on “بھارتی جیلوں میں قید پاکستانی ماہی گیروں کی رہائی کے لیے فشر فوک فورم کا اعلان، حکومت سے سفارتی اقدامات کا مطالبہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!