واشنگٹن ڈی سی میں اسرائیلی وزیر اتمیر بن گویر کا مظاہرین سے آمنا سامنا جنگی مجرم کے نعرے

ترک خبر رساں ادارے انادولو کے مطابق، واشنگٹن ڈی سی میں پیر کے روز فلسطین کے حامی مظاہرین کا اسرائیلی وزیر قومی سلامتی اتمیر بن گویر سے آمنا سامنا ہوا، جو امریکی کانگریس کے دورے پر آئے ہوئے تھے۔ مظاہرین نے انہیں "جنگی مجرم” قرار دیتے ہوئے شدید نعرے بازی کی۔
شرجیل میمن کی زیر صدارت اجلاس کراچی میں تمام آن لائن ٹیکسی سروسز ایک نظام کے تحت لانے کا فیصلہ

یہ مظاہرہ کیپیٹل ہل میں منعقدہ امریکی کونسل آف مسلم آرگنائزیشنز کے زیر اہتمام 10 ویں سالانہ نیشنل مسلم ایڈووکیسی ڈے کے دوران ہوا، جہاں شرکاء نے غزہ میں فوری جنگ بندی اور فلسطینیوں پر جاری مظالم کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔

بین گویر اپنے پہلے امریکی دورے کے دوران کانگریس کے بعض ارکان سے ملاقات کے لیے موجود تھے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے مظاہرین پر چیخ و پکار کی اور اپنی سیکیورٹی ٹیم کو مظاہرین کی طرف دھکیلتے ہوئے کانگریس کے ایک رکن کے دفتر میں داخل ہوگئے۔

انتہائی دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے بن گویر کے خلاف امریکا بھر میں احتجاج جاری ہے، جن میں نیویارک کے مین ہیٹن میں جمعرات کو منعقدہ ایک تقریر کے موقع پر ہونے والا مظاہرہ بھی شامل ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی وزیر نے بدھ کو متنازعہ بیان دیتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ امریکی ریپبلکن رہنما ان کی اس تجویز کی حمایت کرتے ہیں کہ غزہ میں خوراک اور امداد فراہم کرنے والے مقامات کو بھی نشانہ بنایا جائے۔

One thought on “واشنگٹن ڈی سی میں اسرائیلی وزیر اتمیر بن گویر کا مظاہرین سے آمنا سامنا جنگی مجرم کے نعرے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!