پہلگام آپریشن کی ناکامی پر مودی سرکار کی بوکھلاہٹ، ناردرن کمانڈ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایم وی ایس کمار کی چھٹی

نئی دہلی سے موصولہ اطلاعات کے مطابق، بھارتی حکومت نے پہلگام آپریشن میں ناکامی کے بعد ناردرن کمانڈ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایم وی ایس کمار کو عہدے سے سبکدوش کر دیا ہے۔ ان کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل پراتک شرما یکم مئی کو انڈین آرمی کی ناردرن کمانڈ کی سربراہی سنبھالیں گے۔

بھارتی جیلوں میں قید پاکستانی ماہی گیروں کی رہائی کے لیے فشر فوک فورم کا اعلان، حکومت سے سفارتی اقدامات کا مطالبہ

ذرائع کے مطابق بھارتی حکومت نے پہلگام حملے کے بعد پیدا ہونے والی سیکیورٹی اور انٹیلیجنس کی ناکامی کا سارا بوجھ لیفٹیننٹ جنرل کمار پر ڈال دیا ہے۔ سات لاکھ سے زائد فوج، نیم فوجی دستوں، پولیس اور انٹیلیجنس ایجنسیوں کی موجودگی کے باوجود بھارتی افواج کی کارکردگی سخت تنقید کی زد میں ہے۔

اطلاعات یہ بھی ہیں کہ لیفٹیننٹ جنرل کمار نے حملے کے بعد پاکستان کے خلاف فوری کارروائی سے انکار کر دیا تھا، جس کے بعد مودی حکومت کی ممکنہ "جوابی کارروائی” کی حکمت عملی ناکام ہو گئی۔ اس انکار کو بھارتی حکومت نے ناپسند کیا اور نتیجتاً اعلیٰ عسکری قیادت میں تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ پہلگام میں حالیہ حملے کے دوران کئی افراد جاں بحق ہوئے تھے، جس پر بھارتی حکومت اور فوج کو شدید عوامی اور سیاسی دباؤ کا سامنا ہے۔

One thought on “پہلگام آپریشن کی ناکامی پر مودی سرکار کی بوکھلاہٹ، ناردرن کمانڈ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایم وی ایس کمار کی چھٹی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!