تازہ خبر: شمالی اور جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں — 7 خوارج ہلاک، 2 جوان شہید

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان میں بھرپور کارروائی کرتے ہوئے 4 خوارج کو جہنم واصل کر دیا۔ کارروائی کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں پاک فوج کے بہادر سپوت لانس نائیک عثمان محمد اور سپاہی عمران خان جام شہادت نوش کر گئے۔

ایران کے شہر بندرعباس میں زوردار دھماکہ، 500 سے زائد افراد زخمی، ہلاکتوں کا خدشہ

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جنوبی وزیرستان کے علاقے گومل زام میں ایک علیحدہ کارروائی کے دوران مزید 3 خوارج کو ہلاک کر دیا گیا۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک شدہ خوارج مختلف دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے اور علاقے میں امن و امان کے لیے خطرہ بنے ہوئے تھے۔
سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں موجود مزید ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن شروع کر دیا ہے، تاکہ مکمل امن یقینی بنایا جا سکے۔

62 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!