تشکر نیوز کے مطابق، ارض وطن فاؤنڈیشن نے بھارت کے خلاف کراچی میں بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے کی قیادت صدر علی منصور نے کی۔ اس موقع پر نریندر مودی اور نیتن یاہو کی تصاویر روڈ پر آویزاں کی گئیں جن پر عوام نے اپنے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے شدید بھارت مخالف نعرے لگائے۔
اے این ایف کی ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائیاں، تعلیمی اداروں میں بھی چھاپے
مظاہرے میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور پاک فوج کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے "پاک فوج زندہ باد” اور "بھارت مردہ باد” کے فلک شگاف نعرے لگائے۔
صدر علی منصور نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "ہم دشمن کے خلاف عوام کو ایک پلیٹ فارم پر لا کر اپنی قوت کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ انشاءاللہ، بھارت کو ہر محاذ پر منہ توڑ جواب دیں گے۔”
احتجاج کے دوران ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، لیاقت آباد، نارتھ کراچی، عائشہ منزل اور دیگر علاقوں میں بینرز آویزاں کیے گئے، جن کے ذریعے عوام نے اپنی افواج کے ساتھ غیر متزلزل عزم اور یکجہتی کا اظہار کیا۔
ارض وطن فاؤنڈیشن نے اعلان کیا کہ کراچی بھر میں بھارت مخالف مظاہروں کا سلسلہ جاری رہے گا اور افواج پاکستان کے دفاع کے لیے ہر ممکن میدان میں آواز بلند کی جائے گی۔