اے این ایف کی ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائیاں، تعلیمی اداروں میں بھی چھاپے

اے این ایف نے تعلیمی اداروں سمیت ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف زبردست کریک ڈاؤن کیا۔
قائدآباد پولیس کی بڑی کارروائی منشیات فروش گرفتار، اعلیٰ کوالٹی چرس برآمد

7 مختلف کارروائیوں میں 8 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ مجموعی طور پر 5 کروڑ 57 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 140.513 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔

تعلیمی اداروں میں کارروائیاں:
باغ ناران پارک پشاور کے قریب ایک گاڑی سے 2 کلوگرام چرس، 500 عدد ایکسٹی گولیاں اور ایک پستول برآمد ہوا، جس میں تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرتے تھے۔

دیگر بڑی کارروائیاں:

حیات آباد پشاور کے ایک کوریئر آفس میں جھنگ بھیجے جانے والے پارسل سے 30 عدد ایکسٹی گولیاں برآمد ہوئیں۔

لاہور گلبرگ میں ایک کوریئر آفس سے آسٹریلیا بھیجے جانے والے پارسل سے 8 کلو 400 گرام آئس برآمد کی گئی۔

لاہور کالا شاہ کاکو ٹول پلازہ کے قریب ایک ٹرک سے 14 کلو 400 گرام افیون اور 34 کلو 800 گرام چرس برآمد ہوئی، 3 ملزمان گرفتار کیے گئے۔

کراچی سپر ہائی وے بسم اللہ مارکیٹ کے قریب ایک ملزم کے بیگ سے 13 کلو 200 گرام چرس برآمد ہوئی۔

حیدرآباد قاسم آباد میں ایک مسافر بس سے سوار ملزم کے قبضے سے 8 کلو 400 گرام چرس برآمد کی گئی۔

حب وندر کے غیر آباد علاقے سے اسمگلنگ کے لیے چھپائی گئی 41 کلو افیون اور 18 کلو ہیروئن برآمد کی گئی۔

اے این ایف نے گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔

WhatsApp Image 2025 04 26 at 2.17.38 PM WhatsApp Image 2025 04 26 at 2.17.38 PM 1 WhatsApp Image 2025 04 26 at 2.17.39 PM WhatsApp Image 2025 04 26 at 2.17.39 PM 1 WhatsApp Image 2025 04 26 at 2.17.40 PM 1 WhatsApp Image 2025 04 26 at 2.17.41 PM WhatsApp Image 2025 04 26 at 2.17.41 PM 1 WhatsApp Image 2025 04 26 at 2.17.42 PM WhatsApp Image 2025 04 26 at 2.17.42 PM 1 WhatsApp Image 2025 04 26 at 2.17.46 PM WhatsApp Image 2025 04 26 at 2.17.47 PM

One thought on “اے این ایف کی ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائیاں، تعلیمی اداروں میں بھی چھاپے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!