یونائیٹڈ مسلم فورم کا بھارت کی دہشت گردی، آبی جارحیت اور غنڈہ گردی کے خلاف کراچی میں احتجاجی مظاہرہ

کراچی– یونائیٹڈ مسلم فورم کے زیر اہتمام اور چیئرمین آصف رضا قادری کی ہدایت پر، بھارت کی عالمی سطح پر جاری دہشت گردی، آبی جارحیت اور غنڈہ گردی کے خلاف ڈسٹرکٹ سینٹرل کراچی میں ایک پُرامن مگر بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

پولیس افسران و ملازمین کے لیے ہیلتھ کارڈز کے ذریعے مفت علاج کی سہولت، ایس ایس پی ملیر کا طبی آگاہی مہم کا آغاز

مظاہرے میں مختلف مکاتب فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مظاہرے سے چیئرمین آل کراچی جیمز جیولرز ایسوسی ایشن شفیع داؤد، سینئر رکن یونائیٹڈ مسلم فورم انجینئر ارشد محفوظ قادری، عبدالقادر سوریہ سمیت دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔

اس موقع پر صدر حیدری ویلفیئر حسنین جعفری، تاجر رہنما عارف الدین، معروف سماجی شخصیت عصمت ہلال اور دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔ مظاہرے میں شریک عوام نے بھارت اور مودی سرکار کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور پاکستان کی مسلح افواج سے مکمل اظہار یکجہتی کیا۔

مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھارت کی جانب سے آبی دہشت گردی کے ذریعے پاکستان کے دریاؤں کا پانی روکنے کی سازش عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، اور اقوامِ متحدہ و انسانی حقوق کے اداروں کو اس سنگین معاملے کا نوٹس لینا چاہیے۔

احتجاج میں شریک عوام نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت مخالف نعرے اور افواج پاکستان کی حمایت میں تحریریں درج تھیں۔ مظاہرین نے افواج پاکستان کے جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اپنی افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔

آخر میں دعا کے ساتھ مظاہرہ پُرامن طور پر اختتام پذیر ہوا۔

WhatsApp Image 2025 04 25 at 7.28.49 PM

WhatsApp Image 2025 04 25 at 7.28.49 PM 1

WhatsApp Image 2025 04 25 at 7.28.50 PM WhatsApp Image 2025 04 25 at 7.28.50 PM 1

One thought on “یونائیٹڈ مسلم فورم کا بھارت کی دہشت گردی، آبی جارحیت اور غنڈہ گردی کے خلاف کراچی میں احتجاجی مظاہرہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!