میئر کراچی کی سخت ہدایت: جعلی لیز و قبضہ مافیا کے خلاف بلا امتیاز کارروائی — فیصل رضوی پر حملے کی کوشش، ایف آئی آر درج

کراچی (اسٹاف رپورٹر): میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر جعلی لیز، موٹیشن، این او سی اور زمینوں پر غیرقانونی قبضے میں ملوث عناصر کے خلاف سخت اور بلا امتیاز کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے پروجیکٹ ڈائریکٹر اورنگی ٹاؤن، فیصل رضوی نے دباؤ اور خطرات کے باوجود لینڈ مافیا کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے ایک جرات مندانہ مثال قائم کی ہے۔

یونائیٹڈ مسلم فورم کا بھارت کی دہشت گردی، آبی جارحیت اور غنڈہ گردی کے خلاف کراچی میں احتجاجی مظاہرہ

فیصل رضوی کو زمینوں پر قبضے اور جعلی کاغذات کے ذریعے جعلسازی روکنے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں، اور حالیہ دنوں ایک جان لیوا حملے کی کوشش بھی کی گئی۔ تاہم، اُنہوں نے پیچھے ہٹنے کے بجائے اورنگی ٹاؤن میں جعلی لیزنگ اور قبضے کے خلاف بینرز لگا کر عوام کو خبردار کیا۔

ذرائع کے مطابق، فیصل رضوی اپنے عملے کے ہمراہ جب سرکاری لیزنگ کا عمل مکمل کرنے سب رجسٹرار آفس پہنچے تو لینڈ مافیا کے سرغنہ رانا گلزار احمد نے اسلحہ کے زور پر مداخلت کرنے کی کوشش کی۔ تاہم، فیصل رضوی نے معاملے کی اطلاع فوری طور پر ایس ایس پی ویسٹ کو دی اور 25 اپریل کو سائٹ تھانے میں ایف آئی آر درج کروا دی۔

میئر کراچی نے اعلان کیا ہے کہ کوئی بھی شخص، خواہ کسی بھی جماعت یا ادارے سے وابستہ ہو، قانون کی خلاف ورزی پر بخشا نہیں جائے گا، اور سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

فیصل رضوی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا:
"میں نہ کسی دباؤ میں آؤں گا، نہ ہی قانون سے ہٹوں گا۔ لینڈ مافیا کو اورنگی ٹاؤن سے نکال باہر کرنا میرا مشن ہے، اور یہ مشن ہر قیمت پر جاری رہے گا۔”

FIR NO. 199.2025

One thought on “میئر کراچی کی سخت ہدایت: جعلی لیز و قبضہ مافیا کے خلاف بلا امتیاز کارروائی — فیصل رضوی پر حملے کی کوشش، ایف آئی آر درج

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!