وزارتِ خزانہ کی رپورٹ جاری: مئی میں مہنگائی میں اضافہ متوقع، مارچ میں شرح 3 دہائیوں کی کم ترین سطح پر

وزارتِ خزانہ نے ماہانہ معاشی اپ ڈیٹ اینڈ آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی ہے جس میں مئی 2025 کے دوران مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اگلے ماہ مہنگائی کی شرح 3 سے 4 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
وزیراعظم سے بلاول بھٹو اور وزیراعلیٰ سندھ کی ممکنہ ملاقات، نہری منصوبوں پر تحفظات و تجاویز زیر غور

وزارتِ خزانہ کا کہنا ہے کہ رواں ماہ اپریل میں مہنگائی کی شرح 1.5 سے 2 فیصد کے درمیان رہ سکتی ہے، جبکہ مارچ 2025 میں مہنگائی کی شرح صرف 0.69 فیصد ریکارڈ کی گئی، جو کہ گزشتہ تین دہائیوں میں سب سے کم سطح ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2024 سے مارچ 2025 کے دوران مہنگائی کی اوسط شرح 5.25 فیصد رہی۔ فروری 2025 میں مہنگائی کی سالانہ شرح 1.52 فیصد تھی جبکہ مارچ میں اس میں کمی ہو کر 0.96 فیصد ہو گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق مارچ میں شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح میں 0.78 فیصد جبکہ دیہی علاقوں میں 1.05 فیصد کا اضافہ ہوا۔ مجموعی طور پر شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح 1.16 فیصد جبکہ دیہی علاقوں میں 0.02 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

One thought on “وزارتِ خزانہ کی رپورٹ جاری: مئی میں مہنگائی میں اضافہ متوقع، مارچ میں شرح 3 دہائیوں کی کم ترین سطح پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!