ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی اہم ملاقات متوقع ہے جس میں نہروں کے منصوبوں سے متعلق پیپلز پارٹی کے تحفظات پر بات چیت کی جائے گی۔ اس ملاقات میں نہری منصوبوں کی ری ڈیزائننگ پر بھی غور کیا جا سکتا ہے۔
وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی اجلاس، بھارت کے ناقابل عمل آبی اقدامات اور غیر ذمہ دارانہ رویے پر غور، موثر ردعمل کی تیاری
اس سلسلے میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وزیر آبپاشی سندھ جام خان شورو اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سندھ کے درمیان بھی آج اس اہم مسئلے پر ملاقات ہو سکتی ہے۔ اگر ملاقات آج نہ ہو سکی تو کل ہونا یقینی ہے۔
پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے نہری منصوبوں پر سندھ حکومت سے رابطہ کیا تھا اور دونوں قیادتوں کے درمیان ملاقات طے پائی ہے۔ ملاقات میں کینالز کے مسئلے پر وفاق اور سندھ کے درمیان جاری تنازع پر تفصیلی غور کیا جائے گا، اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ وزیراعظم کو سندھ کے تحفظات سے آگاہ کریں گے۔