اورنگی ٹاؤن میں لینڈ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن مؤخر، عملے پر جان لیوا حملہ، چوکیدار کے خلاف کارروائی

(اسٹاف رپورٹر) اورنگی ٹاؤن کراچی میں لینڈ مافیا کے خلاف جاری مہم کو شدید دھچکا، پروجیکٹ ڈائریکٹر اورنگی ٹاؤن کی جانب سے 18 اپریل 2025 کو پیش آنے والے جان لیوا حملے کی تفصیلی رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال کر دی گئی ہے۔ رپورٹ میں مئیر کراچی، ایڈیشنل آئی جی، ڈپٹی کمشنر ویسٹ، اسسٹنٹ کمشنر اورنگی، ایس ایس پی ویسٹ اور میٹروپولیٹن کمشنر کو تمام صورتحال سے آگاہ کیا گیا ہے۔

کیماڑی پولیس کی بڑی کاروائی — منشیات فروش عادی ملزمان گرفتار، اہم مجرمانہ ریکارڈ بے نقاب

ذرائع کے مطابق، اورنگی ٹاؤن اسٹاف پر ہونے والے حملے میں لینڈ مافیا کی پشت پناہی رکھنے والا ایک سرکاری ملازم بھی ملوث پایا گیا ہے، جس کی شناخت ناصر عرف چریا بطور چوکیدار کے ہوئی ہے۔ اس واقعے کے بعد اسٹاف میں شدید خوف و ہراس کی فضا قائم ہو گئی ہے۔

زرائع کا کہنا ہے کہ 25 اپریل بروز جمعہ کو طے شدہ گرینڈ آپریشن کو مؤخر کر دیا گیا ہے، اور نئی تاریخ کے لیے توسیع دی گئی ہے، جس کا اعلان جلد متوقع ہے۔

پروجیکٹ ڈائریکٹر نے عملے کے تحفظ کے لیے متعلقہ اداروں سے مدد طلب کر لی ہے، جبکہ ناصر عرف چریا کے خلاف قانونی چارہ جوئی شروع کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق، ملزم کو جلد گرفتار کر کے نوکری سے برطرف کر دیا جائے گا۔

میٹروپولیٹن کمشنر کی ہدایت پر تحقیقات کمیٹی نے ہر پہلو کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے اور دو روز میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

One thought on “اورنگی ٹاؤن میں لینڈ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن مؤخر، عملے پر جان لیوا حملہ، چوکیدار کے خلاف کارروائی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!