کیماڑی پولیس کی بڑی کاروائی — منشیات فروش عادی ملزمان گرفتار، اہم مجرمانہ ریکارڈ بے نقاب

کراچی (نمائندہ تخصیص): ضلع کیماڑی کے تھانہ جیکسن پولیس نے ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کی ہدایت پر بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے مسان چوک کیماڑی سے منشیات فروشی میں ملوث دو خطرناک عادی مجرموں کو گرفتار کر لیا۔

سندھ یونیورسٹی میں ایک روزہ ڈیجیٹل لٹریسی کیمپ کا انعقاد — طلباء کو جدید صحافتی مہارتوں، فری لانسنگ، اور AI ٹولز کی تربیت فراہم

گرفتار ملزمان کی شناخت ساجد ولد سید الرحمن اور بخت زمان ولد شیرزمان کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق، گرفتار ملزمان کے قبضے سے 55 گرام کرسٹال برآمد کی گئی ہے۔

اہم انکشاف یہ ہے کہ ملزم ساجد ولد سید الرحمن نہ صرف کیٹیگری "بی” کے مطلوب منشیات فروش کی فہرست میں شامل ہے بلکہ تھانہ جیکسن میں مقدمہ نمبر 276/2021 بجرم دفعہ 6/9-B میں اشتہاری بھی تھا۔

مزید تفتیش کے دوران پولیس نے ان دونوں ملزمان کے سابقہ مجرمانہ ریکارڈ بھی جاری کیے، جو درج ذیل ہیں:

ساجد ولد سید الرحمن کے مقدمات:

FIR No. 309/2023 – U/S 4/8(1) – PS Jackson

FIR No. 276/2021 – U/S 6/9-B – PS Jackson

FIR No. 378/2022 – U/S 9(1)3b – PS Jackson

FIR No. 121/2018 – U/S 6/9(A) – PS Jackson

بخت زمان ولد شیرزمان کے مقدمات:

FIR No. 363/2019 – U/S 6/9-C – PS Jackson

FIR No. 210/2017

FIR No. 2/2018

پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان سے حاصل ہونے والی معلومات کی روشنی میں مزید گرفتاریوں کا بھی امکان ہے۔

One thought on “کیماڑی پولیس کی بڑی کاروائی — منشیات فروش عادی ملزمان گرفتار، اہم مجرمانہ ریکارڈ بے نقاب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!