وزیراعظم شہباز شریف کا ترکیہ کا دورہ، صدر اردوان سے دوطرفہ تعلقات پر اہم ملاقات متوقع

وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کے اہم دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔ سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ وفد میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی شامل ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا نہروں، پانی کے بحران اور احتجاج سے متعلق اہم بیان

دورے کے دوران وزیراعظم ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کریں گے، جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی و عالمی امور اور حالیہ پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دیرینہ تعلقات اور اسٹریٹجک شراکت داری قائم ہے، دونوں ممالک اعلیٰ سطحی تبادلوں کی روایت کو مسلسل جاری رکھے ہوئے ہیں، جو باہمی بھائی چارے اور اعتماد کا مظہر ہے۔

پاکستان اور ترکی کے مابین اعلیٰ سطح کی اسٹریٹجک تعاون کونسل (ایچ ایل ایس سی سی) کے ذریعے قیادت کی سطح پر ادارہ جاتی رابطے موجود ہیں۔ اس کونسل کا ساتواں اجلاس 12 اور 13 فروری 2025 کو اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس کی صدارت صدر رجب طیب اردوان اور وزیراعظم شہباز شریف نے مشترکہ طور پر کی۔

وزیراعظم کا یہ حالیہ دورہ اسی مکالمے کے تسلسل کی عکاسی کرتا ہے، اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے شعبوں میں کثیرالجہتی تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار ہے۔

58 / 100 SEO Score

One thought on “وزیراعظم شہباز شریف کا ترکیہ کا دورہ، صدر اردوان سے دوطرفہ تعلقات پر اہم ملاقات متوقع

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!