پاکستان سپر لیگ کے ایک سنسنی خیز مقابلے میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو دو وکٹوں سے شکست دے دی۔ ڈیوڈ وارنر نے 60 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ خوشدل شاہ نے آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں اور 23 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی۔
وزیراعظم شہباز شریف کا ترکیہ کا دورہ، صدر اردوان سے دوطرفہ تعلقات پر اہم ملاقات متوقع
کراچی کو 148 رنز کا ہدف ملا تھا جو اس نے تین گیندیں قبل حاصل کر لیا۔ میچ کے آخری لمحات میں خوشدل شاہ اور حسن علی نے دو اہم باؤنڈریز لگا کر ٹیم کو جیت سے ہمکنار کیا۔
زلمی کی جانب سے بابر اعظم نے 41 گیندوں پر 46 رنز بنائے جبکہ محمد حارث نے 28 اور الزاری جوزف نے 24 رنز کا اضافہ کیا۔ کراچی کے خوشدل شاہ اور عباس آفریدی نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پشاور کی اننگز کا آغاز مایوس کن رہا کیونکہ اوپنر صائم ایوب جلدی پویلین لوٹ گئے۔ بابر اور ٹام کوہلر-کیڈمور نے شراکت قائم کرنے کی کوشش کی، مگر وہ بھی زیادہ دیر نہ چل سکے۔