سندھ میں کینالز کے تنازع پر پیپلز پارٹی کی دوٹوک پوزیشن – سعید غنی کا سخت مؤقف

کراچی: صوبہ سندھ کے وزیر بلدیات اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سعید غنی نے ہفتے کے روز ایک اہم پریس کانفرنس میں کینالز کے تنازع کو نہ صرف سندھ بلکہ پنجاب کے کسانوں کے لیے بھی ایک نازک اور اہم مسئلہ قرار دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر وفاقی یا پنجاب حکومت نے اس منصوبے سے پیچھے ہٹنے سے انکار کیا تو پیپلز پارٹی کے لیے موجودہ وفاقی حکومت کی حمایت جاری رکھنا ممکن نہیں رہے گا۔

غزہ پر اسرائیلی مظالم کے خلاف جہاد کا مطالبہ، اسلامی ممالک سے سودی نظام ختم کرنے کی اپیل

سعید غنی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اگرچہ وفاقی حکومت کا باضابطہ حصہ نہیں، لیکن ان کی حمایت کے بغیر یہ حکومت قائم نہیں رہ سکتی۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اس وقت پورے پاکستان کو پانی کی قلت جیسے سنگین بحران کا سامنا ہے، اور ایسے میں نئے کینالز کا قیام سندھ اور پنجاب دونوں کے کاشتکاروں کے لیے نقصان دہ ہوگا۔

انہوں نے اس مسئلے پر مشترکہ مفادات کونسل (CCI) کا فوری اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا، جس کا انعقاد پچھلے ایک سال سے نہیں ہو سکا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر CCI میں سندھ کے مؤقف کو رد کیا جاتا ہے تو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیپلز پارٹی اس فیصلے کو مسترد کروا سکتی ہے۔

اس موقع پر سینیٹر تاج حیدر کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی سینیٹ نشست پر پیپلز پارٹی کے امیدوار وقار مہدی اور ان کے کورننگ امیدوار محمد آصف خان کے کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے۔ سعید غنی نے امید ظاہر کی کہ وقار مہدی بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی واضح اکثریت ہے اور اگر انتخاب ہوا تو ان کے امیدوار کامیاب ہوں گے۔ انہوں نے اپیل کی کہ دیگر جماعتیں اپنے امیدواروں کو نامزد نہ کریں تاکہ یہ انتخاب بلا مقابلہ مکمل ہو جائے۔

کینالز کے مسئلے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے نہ صرف سندھ کی زمینیں متاثر ہوں گی بلکہ پنجاب کے کسان بھی اس کے نتائج بھگتیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پنجاب کے پاس بھی پانی کی قلت ہے تو یہ ناممکن ہے کہ وہ چولستان جیسے علاقوں کو سیراب کر سکیں۔

انہوں نے گیس کے بحران کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ سندھ حکومت نے کئی بار اس پر آواز اٹھائی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پانی کی تقسیم کا فورم CCI ہے، نہ کہ وفاقی یا صوبائی کابینہ۔ وفاقی حکومت کو اس ادارے کا اجلاس فوری بلانا چاہیے تاکہ آئینی طریقے سے معاملات حل ہوں۔

وقار مہدی نے بھی میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپنی پارٹی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ پہلے بھی سینیٹ میں سندھ کے عوام، مزدوروں اور کسانوں کی آواز بنے اور آئندہ بھی شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید محترمہ بینظیر بھٹو، آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو کے وژن پر عمل پیرا ہو کر اپنی خدمات سرانجام دیتے رہیں گے۔

سعید غنی نے آخر میں کہا کہ سندھ کے عوام آج بھی پیپلز پارٹی پر اعتماد رکھتے ہیں اور وہ ہر فورم پر سندھ کے حقوق کا دفاع کرتے رہیں گے۔

55 / 100 SEO Score

2 thoughts on “سندھ میں کینالز کے تنازع پر پیپلز پارٹی کی دوٹوک پوزیشن – سعید غنی کا سخت مؤقف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!