غزہ پر اسرائیلی مظالم کے خلاف جہاد کا مطالبہ، اسلامی ممالک سے سودی نظام ختم کرنے کی اپیل

کراچی (نمائندہ خصوصی) پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ظلم و بربریت کے خلاف مظلوموں کو بچانے کا واحد راستہ جہاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی ہو رہی ہے، جہاں معصوم شہریوں کو کھانے پینے کی امداد سے محروم کر دیا گیا ہے، یہ عمل عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے۔

سندھ بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن، 17 ہزار 980 موٹر سائیکلیں ضبط، مہم مزید سخت کرنے کا اعلان

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ اگر اسلام دشمن قوتوں کو شکست دینا مقصود ہے تو تمام اسلامی ممالک کو سودی نظام کا خاتمہ اور جہاد فی سبیل اللہ کا راستہ اختیار کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ مفتی اعظم پاکستان، مفتی منیب الرحمن، کی جانب سے جہاد کا فتویٰ جاری ہو چکا ہے، اب ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ عملی اقدام کرے۔

محمد شاداب رضا نقشبندی کا کہنا تھا کہ یہود و نصاریٰ اسلامی ممالک کو معاشی طور پر کمزور کرنے کے لیے سودی نظام کو فروغ دے رہے ہیں، جو نہ صرف اسلام میں حرام ہے بلکہ اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے خلاف جنگ کے مترادف ہے۔ انہوں نے اسلامی ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ سود سے پاک معاشی نظام اور اسلامی بینکاری سسٹم اپنائیں تاکہ دشمن کی معیشت کو نقصان پہنچایا جا سکے۔

انہوں نے غزہ میں جاری مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل جیسے ادارے مسلمانوں پر ظلم کے وقت مجرمانہ خاموشی اختیار کرتے ہیں جبکہ یہود و نصاریٰ کے مفادات کے لیے فوراً متحرک ہو جاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطین کی گلیاں آج بھی مظلوموں کے خون سے سرخ ہیں اور دنیا تماشائی بنی بیٹھی ہے۔ انہوں نے تمام 57 اسلامی ممالک سے غیرت ایمانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جہاد کا باقاعدہ اعلان کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ فلسطین و غزہ کے مظلوم مسلمانوں کو نجات دلائی جا سکے۔

2 thoughts on “غزہ پر اسرائیلی مظالم کے خلاف جہاد کا مطالبہ، اسلامی ممالک سے سودی نظام ختم کرنے کی اپیل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!