کھاریاں چھاؤنی میں 8ویں پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ کمپیٹیشن اختتام پذیر، آرمی چیف نے شرکت کی

کھاریاں چھاؤنی میں جاری 8ویں پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ کمپیٹیشن کامیابی سے مکمل ہوگیا۔ اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر تھے۔

نوشکی میں ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی جانب سے نوجوانوں کیلئے ای-کامرس لرننگ کلاسز کا آغاز

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے شرکاء کی پیشہ ورانہ مہارت، ذہنی و جسمانی استقامت اور اعلیٰ اخلاقی اقدار کو سراہا اور کہا کہ اس نوعیت کی مشقیں باہمی سیکھنے کا مؤثر ذریعہ ہیں۔

جنرل عاصم منیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ پیٹس جیسے مقابلے پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور جنگی حکمت عملی کے امتزاج سے سپاہیوں میں ٹیم ورک کو فروغ دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے ہمیشہ “کردار، جرات اور مہارت” جیسے اوصاف کو اپنی پہچان بنایا ہے، جس کا عملی مظاہرہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھی دیکھنے کو ملا۔

یہ مقابلہ 60 گھنٹوں پر مشتمل سخت پٹرولنگ ایکسرسائز پر مبنی تھا، جس کا مقصد شرکاء کو مشترکہ تربیت، جنگی حکمت عملیوں اور جدید فوجی مہارتوں کے تبادلے کا موقع فراہم کرنا تھا۔

8ویں پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ کمپیٹیشن میں پاکستان آرمی کی 7 اور پاکستان نیوی کی 1 ٹیم نے حصہ لیا، جب کہ دوست ممالک کی 15 ٹیمز بھی شریک ہوئیں۔ ان میں بحرین، بیلاروس، چین، سعودی عرب، مالدیپ، مراکش، نیپال، قطر، سری لنکا، ترکی، امریکہ اور ازبکستان شامل تھے۔

مشق کے مبصرین میں بنگلہ دیش، مصر، جرمنی، کینیا، میانمار اور تھائی لینڈ کے نمائندے شامل تھے۔ یہ مشق پنجاب کے نیم پہاڑی علاقوں میں کی گئی، اور اس کی پیشہ ورانہ نوعیت کو بین الاقوامی سطح پر سراہا گیا۔

تقریب کے آخر میں آرمی چیف نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ٹیموں اور شرکاء میں انعامات تقسیم کیے، جب کہ بین الاقوامی مبصرین اور مختلف ممالک کے دفاعی اتاشیوں نے بھی شرکت کی۔

WhatsApp Image 2025 04 19 at 6.18.45 PM WhatsApp Image 2025 04 19 at 6.18.46 PM WhatsApp Image 2025 04 19 at 6.18.46 PM 1 WhatsApp Image 2025 04 19 at 6.18.47 PM WhatsApp Image 2025 04 19 at 6.18.47 PM 1 WhatsApp Image 2025 04 19 at 6.18.47 PM 2

One thought on “کھاریاں چھاؤنی میں 8ویں پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ کمپیٹیشن اختتام پذیر، آرمی چیف نے شرکت کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!