ضلع نوشکی میں ایف سی بلوچستان (نارتھ) کے زیر اہتمام مقامی نوجوانوں کے لیے ای-کامرس لرننگ کلاسز کا آغاز کر دیا گیا ہے، جس کا مقصد نوجوانوں کو جدید ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے۔
اسلام آباد، لاہور، پشاور سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.9، کوئی جانی نقصان نہیں
ان کلاسز کے ذریعے نوجوانوں کو ای-کامرس، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، فری لانسنگ اور دیگر آن لائن شعبہ جات میں تربیت فراہم کی جائے گی تاکہ وہ موجودہ دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہو سکیں اور روزگار کے نئے مواقع حاصل کر سکیں۔
افتتاحی تقریب میں 100 سے زائد طلباء اور 50 مقامی عمائدین نے شرکت کی، جنہوں نے اس اقدام کو نوشکی کے نوجوانوں کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا۔
مقامی عمائدین کا کہنا تھا کہ یہ اقدام نہ صرف نوجوانوں کو بااختیار بنائے گا بلکہ علاقے میں ڈیجیٹل کاروباری ماحول کو بھی فروغ دے گا۔ اس موقع پر شرکاء نے ایف سی بلوچستان کی کوششوں کو خوب سراہا اور اسے نوجوانوں کی ترقی کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا۔