...

کراچی میں افسوسناک واردات: بیٹے نے 3 لاکھ روپے کی سپاری دے کر باپ کو قتل کروا دیا، پانچ ملزمان گرفتار

کراچی کے علاقے کورنگی میں دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں بیٹے نے مبینہ طور پر 3 لاکھ روپے کی سپاری دے کر اپنے ہی باپ کو قتل کروا دیا۔ پولیس نے کیس میں ملوث بیٹے سمیت پانچ افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ مرکزی ملزم کی تلاش جاری ہے۔

عالمی مارکیٹ کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر، فی تولہ 3 لاکھ 48 ہزار روپے سے تجاوز کر گیا

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ 18 فروری 2025 کو تھانہ زمان ٹاؤن کی حدود میں پیش آیا تھا، جہاں سید محمد متین خان کو ان کے گھر کے قریب گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔ مقتول علاقے میں کیبل کا کام کرتے تھے اور اپنے بیٹے دانش کے ساتھ یہی کاروبار سنبھالتے تھے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قتل میں ملوث بیٹا دانش، اس کی بیوی طوبیٰ، دوست ایمن، اور دو دیگر ملزمان محمد ظریف اور شہید اللہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے نائن ایم ایم پستول اور کورنگی صنعتی ایریا سے چھینی گئی موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی ہے۔

تحقیقات کے مطابق ملزم دانش کا ایمن نامی لڑکی کے ساتھ تعلق قائم ہوا، جس کے بعد وہ والد کے کاروبار میں مالی بدعنوانی کرنے لگا۔ جب والد کو اس بات کا علم ہوا تو انہوں نے دانش کو گھر اور کام سے الگ کر دیا۔ دانش نے ناراض ہو کر اپنے سسرال میں رہائش اختیار کی، لیکن بعد ازاں گھر واپس آگیا اور کلفٹن میں ایک ملازمت اختیار کر لی۔

کلفٹن میں اس کی ملاقات سیال خان نامی سیکیورٹی گارڈ سے ہوئی، جو بعد ازاں اس کے ساتھ مختلف جرائم میں شریک ہونے لگا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ والد سے ایک بار پھر جھگڑے کے بعد دانش نے سیال خان کے ساتھ مل کر 3 لاکھ روپے میں سپاری طے کی اور اپنے والد کو قتل کروا دیا۔

مرکزی ملزم سیال خان تاحال مفرور ہے، تاہم اس کی گرفتاری کے لیے پولیس کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ رشتوں کی بے حرمتی اور اخلاقی زوال کی انتہائی افسوسناک مثال ہے۔

56 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی میں افسوسناک واردات: بیٹے نے 3 لاکھ روپے کی سپاری دے کر باپ کو قتل کروا دیا، پانچ ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.