جو سیکیورٹی اداروں میں بغاوت کو ہوا دے، وہ ملک کا دشمن ہے: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اوورسیز پاکستانیز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے واضح پیغام دیا کہ جو عناصر سیکیورٹی اداروں میں بغاوت کو ہوا دیتے ہیں، وہ دراصل پاکستان کے دشمن ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج اور سیکیورٹی ادارے ملکی سالمیت کے ضامن ہیں اور قوم ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

کراچی میں افسوسناک واردات: بیٹے نے 3 لاکھ روپے کی سپاری دے کر باپ کو قتل کروا دیا، پانچ ملزمان گرفتار

خطاب کے دوران انہوں نے دو قومی نظریے اور پاکستان کے قیام کی کہانی کو نئی نسل تک پہنچانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی صرف سفیر نہیں بلکہ "پاکستان کی وہ روشنی ہیں جو پوری دنیا میں جگمگاتی ہے”۔

انہوں نے "برین ڈرین” جیسے منفی تاثر کو رد کرتے ہوئے اسے "برین گین” قرار دیا اور کہا کہ دنیا بھر میں مقیم پاکستانی ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں اور انہیں پاکستان کی نمائندگی فخر کے ساتھ کرنی چاہیے۔

جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم اپنے شہداء کو عزت اور وقار سے دیکھتی ہے، اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قوم افواج پاکستان کے ساتھ ہے۔ انہوں نے پرعزم انداز میں کہا کہ مٹھی بھر دہشتگرد ملک کے مستقبل کو روک نہیں سکتے، "دہشتگردوں کی دس نسلیں بھی بلوچستان یا پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتیں”۔ انہوں نے بلوچستان کو "پاکستان کے ماتھے کا جھومر” قرار دیا۔

آرمی چیف نے کہا کہ ایسی ریاست جہاں تمام ادارے آئین و قانون کے مطابق کام کریں، اسے "ہارڈ اسٹیٹ” کہا جاتا ہے۔ انہوں نے پاکستان کو مضبوط ریاست بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اپنے خطاب کے اختتام پر انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ تھا، ہے اور ہمیشہ رہے گا، جبکہ غزہ کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ پاکستانی قوم کے جذبات بھی مضبوطی سے جڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے قوم کو امید، اتحاد اور عزم کے ساتھ آگے بڑھنے کی تلقین کی۔

57 / 100 SEO Score

One thought on “جو سیکیورٹی اداروں میں بغاوت کو ہوا دے، وہ ملک کا دشمن ہے: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!